آنے والے واقعات

ایف جے ڈبلیو یو میں خوش آمدید

VC.jpeg

جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں میں فروغِ تعلیم وتحقیق کے نصب العین کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

میں آپ کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی مقاصد کا بخوبی ادراک رکھنے والی جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین کے متحرک تعلیمی ماحول میں خوش آمدید کہتی ہوں۔اس وقت جب آپ نے جامعہ میں قدم رکھا ہے ،یہ ادارہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک نمایاں حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔آپ کی وابستگی ایک ایسے باعثِ فخر ادارے کے ساتھ ہو رہی ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کوایک متحرک پیشہ ورانہ ماحول کا فعال رکن بنانے کے نصب العین کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ جامعہ فاطمہ جناح پاکستان کی خواتین کو معیاری اعلیٰ تعلیم دلانے کے مقصد کے تحت قائم کی گئی ہے۔مزید برآں اس کا مقصد تحقیق و تدریس کے ذریعے با لعموم معاشرے اور بالخصوص خواتین کو تعلیم کے اعلیٰ ترین درجات تک پہنچانا ہے۔اس ادارے میں خواتین کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض بھرپور اعتماد کے ساتھ انجام دینے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر

(وائس چانسلر)